کھجور کا درخت لگانے پر پابندی عائد

0
55

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلیے دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نے ہائی وے اور موٹرویز پر کجھور کا درخت لگانے سے روک دیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا ہے کہ لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش پر تحقیقات ہونی چاہیے ، انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی مد میں کسی نے پیسے کمائے ہیں ، انڈر پاسز کی حالت پہلے سے بھی عجیب سی کردی ہے اور وہ مذاق لگ رہےہیں ، عجیب سی لائٹیں لگا دی ہیں جو پہلے دن ہی بند ہوگئیں ، تحقیقات ہوئی تو ضرور پتہ چلے گا کس نے پیسہ کمایا ہے ، پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ، رپورٹس بتا رہی ہیں 2026 اور 2027 تک پانی ختم ہو جائے گا ، اس وقت لاہور میں پانی کا ٹینکر چلا کرے گا ۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پانی کے میٹر لگانے کے حوالے سے واسا نے کیا اقدامات کیے ہیں ۔

ممبر واٹر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ پانی کے میٹر لگوانے کے لیے ایک سال کی مہلت درکار ہے ۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت دس ہزار طالب علموں کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرے گی ۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز کو ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دینا چاہیے ، محکمہ سکولز ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا حکم دیاجائے ۔

ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ کھجور کے پتوں پر آلودگی نہیں رکتی ، کجھور کا درخت گرم علاقوں میں بہتر رہتا ہے ، اسلام آباد موٹر ویز اور ہائی وے پر کامیاب نہیں ہے ، موٹرویز اور ہائی ویز پر ہمارے لوکل درخت لگائے جائیں ۔

Leave a reply