توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت

0
55

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف حکومت پاکستان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا فیصلہ جاری کردیا گیا ۔

فیصلے کے مطابق دو رکنی بنچ نےحکومتی اپیل کو جلدسماعت کیلیے لگانے کی ہدایت کی ہے ، آفس ہائی کورٹ انٹر کورٹ اپیل کو 15فروری کو سماعت کے لیے لگاے۔

جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سلطان تنویراحمد پر مشتمل بنچ نےشہری منیراحمد کی جلد سماعت کیلیے متفرق درخواست منظور کر لی ۔

یہ متفرق درخواست حکومت کی اپیل کو لگانے کیلیے دی گئی تھی ۔

وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت نے 1947 سے 1990 تک کے توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا ,عدالت کے حکم کے باوجود 1947سے1990تک کے توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تھا جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنےائینی اور قانونی حیثیت سے توشہ خانہ گفٹ اور نوادرات پںلک کیے ، حکومت پاکستان نے توشہ خانہ تحائف کے سورس کو پبلک نہ کیا ،حکومت پاکستان نے سورس کی بدنامی کے پیش نظر اسکو پبلک نہ کیا ۔

وکیل وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ سنگل بنچ نے ایک درخواست پر 1990سے توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے اورسورس کو پبلک کرنے کی ہدایت کی ، سنگل بنچ کو اس قسم کا حکم دینےکا قانونی اختیار نہ رہا تھا ۔

Leave a reply