عمران ریاض کے لیے عدالت سے بڑی خوشخبری

0
122

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی سیشن کورٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے عمران ریاض کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عمران ریاض کے وکیل نے دلائل دیے کہ ایف آئی اے کا مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے ، جس تاریخ کو مقدمہ درج ہوا تب عمران ریاض اغوا تھے ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں ، مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے لہذا عدالت عمران ریاض کی درخواست ضمانت کی توثیق کرے ۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزم کے خلاف مواد موجود ہے ، عدالت درخواست ضمانت خارج کر دے ۔

سیشن کورٹ نے فریقین وکلا کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد عمران ریاض کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی ۔

Leave a reply