محسن نقوی نےعوام کادیرینہ مسئلہ حل کردیا

0
26

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےعوام کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا، انہوں نےصرف 72 گھنٹے میں وعدہ پورا کر دکھایا، لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، عوامی مرکز کراچی اور گارڈن ٹاون لاہور کے پاسپورٹ دفتر 7 /24 کھلیں رہیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے لاہور اور کراچی میں دو پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے، اس اقدام سے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے گا، پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں مشکل پیش نہ آئے، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Leave a reply