پی ٹی آئی آفس میں آگ لگ گئی

0
58

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے دفتر میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

آتشزدگی کا واقعہ جیل روڈ پر پی ٹی آئی کے دفتر میں پیش آیا۔ زخمی شخص کو پہلے سروسز اور پھر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

آگ لگنے سے دفتر کی کرسیاں، میز، فلکس، ایل ای ڈی اور تمام سامان جل گیا۔ آگ بجھانے میں 7 سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر کو تالہ لگا ہوا تھا، نشے کے عادی افراد سامان چوری کرنے دفتر میں داخل ہوئے، اس دوران سگریٹ کے شعلے سے آگ بھڑکنے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والے یوسف مسیح کا بیان اس کی حالت سنبھلتے ہی لیا جائے گا۔

Leave a reply