عمران خان کی ضمانتوں میں تاحیر کیوں۔عدالت نے وکلاء سے دلائل مانگ لیے۔

0
22

لاہور ( کو )
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کر دی ،

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی ویڈیو لنک پراڈیالہ جیل سے حاضری مکمل کرانے کا حکم بھی دیا، جونیئر و کیل نے پیش ہوکر کہا آج وکلاء کی ہڑتال ہے، سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش نہیں ہو سکتے، سماعت موخر کردی جائے

لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت نے عمران کے 6 مقدمات میں سے 3 مقدمات کی ضمانتیں کنفرم کر رکھی ہیں

جبکہ ان 3 ضمانتوں پر عدالت نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے خاضری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔ ۔

Leave a reply