چڑچڑا پن دل کی بیماری کیلیے خطرناک

0
52

ہاٹ لائن نیوز : ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ہمیشہ تنگ مزاج رہتے ہیں اور پریشانی محسوس کرتے ہیں وہ دل کی بیماری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

لندن کی کوئین میری یونیورسٹی کی سربراہی میں ایک ٹیم نے دماغی صحت اور قلبی کارکردگی کے درمیان تعلق کو دیکھنے کے لیے 36,309 افراد کے دل کے سکین کا معائنہ کیا۔

تحقیق کیمطابق بےچینی اور چڑچڑاپن جیسی شخصیت کی خصوصیات دل کی بیماری بڑھنےکی ابتدائی علامات کیساتھ منسلک ہوتی ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اعصابی شخصیت کے خصائص چھوٹے اور کم موثر وینٹریکلز، دل کے پٹھوں کے شدید فبروسس، اور شریانوں کی شدید سختی سے وابستہ ہوتے ہیں۔

Leave a reply