میڈیکل کالجز نے فیسوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا

0
35

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی اجازت کے بغیر میڈیکل کالجز نے طلباء کی فیسوں میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کا نوٹس میڈیکل طلباء سے زائد فیسوں کی وصولی پر بھی کارگر ثابت نہیں ہوا۔

طلباء کیلیے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے، کالجوں نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ طلبا کی شکایت پر پی ایم ڈی سی حکام نے کمیٹی تشکیل دی تاہم اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزارت اور پی ایم ڈی سی کیجانب سے کارروائی میں ناکامی طلباء کیلیے طبی تعلیم کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہوگی۔

Leave a reply