سابق گورنر پنجاب کی ضمانتوں پر سماعت التواء کا شکار

0
31

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے ٫گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ضمانتوں پر پراسیکیوشن اور وکلاء سے دلائل طلب کر لیئے ،جس پر پراسیکیوشن نے ضمانتوں پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی ۔

عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتوں پر مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشدجاوید نے سماعت کی

یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ نے مسلم لیگ نون کا افس جلانے کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

Leave a reply