کیا اسمارٹ بالی سمارٹ واچ کی جگہ لےپائے گی؟

0
71

ہاٹ لائن نیوز : بخارکا پتہ لگانےکیلیے کئی جدیدآلات متعارف کروائے گئےہیں لیکن حال ہی میں سائنس دانوں نےایک ایسی سمارٹ بالی تیارکی ہےجوجسمانی درجہ حرارت سمیت دیگرافعال انجام دینےمیں دیگر آلات سے بہتر ہے۔

سب سے اچھی بات یہ ہےکہ آپ اس سمارٹ بالی کو اسکی کارکردگی کو متاثرکیےبغیر اپنی پسند کا خوبصورت ڈیزائن دےسکتےہیں۔

میڈیارپورٹس سےیہ پتہ چلتاہےکہ واشنگٹن یونیورسٹی کےمحققین نےتھرمل بالیاں متعارف کروائی ہیں جواپنی نوعیت کی پہلی سمارٹ بالیاں ہیں،جو لوگوں کو اپنے درجہ حرارت کو مسلسل مانیٹر کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

چھ شرکاء پر کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سمارٹ بالی جلد کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے میں سمارٹ گھڑی سے زیادہ موثرہے۔

اسکے علاوہ یہ سمارٹ بالی تناؤ، خوراک، ورزش اور پی ایم ایس کی علامات پر بھی نظر رکھ سکتی ہے۔ اس بالی کا سائز عام بالیوں کے برابر ہے اور اس کا وزن ایک چھوٹے کاغذی کلپ کے برابر ہے۔

Leave a reply