صدر زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دےدی

0
40

ہاٹ لائن نیوز : صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کیلیے وزیراعظم آف پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی منظوری دےدی ہے۔

نجی ٹی وی کیمطابق منظوری کے بعد جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کاگورنرتعینات کردیا گیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کےبعد پیپلز پارٹی کےرہنما فیصل کریم کنڈی کوخیبر پختونخوا کا گورنر مقررکردیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما سردار سلیم حیدرکو پنجاب کا گورنر مقررکردیا گیا ہے۔

Leave a reply