ڈیفنس کار حادثہ کیس میں اہم پیش رفت

0
73

ہاٹ لائن نیوز : پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ڈیفنس کار حادثہ کی سست تفتیش کا نوٹس لے لیا ۔

تفتیشی افسر فخر عباس ڈی ایس پی کی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس طلبی کی گئی ۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملزم افنان کی عمر کا تعین نہ کرانے پر اظہار ناپسندیدگی کیا ۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، تفتیش مکمل کرکے جلد رپورٹ جمع کرائی جائے ۔

Leave a reply