پنجاب میں نمونیا سے 13 بچے جاں بحق

0
82

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 13 بچے دم توڑ گئے۔ سات دنوں کے دوران اس بیماری نے 71 بچوں کی جان لی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مرنے والے بچوں کی عمریں پیدائش سے لے کر 4 سال تک ہیں۔

شیخوپورہ اور فیصل آباد میں 4، گوجرانوالہ میں 3، لاہور اور راولپنڈی میں ایک ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں رواں سال اب تک نمونیا سے 233 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید 1122 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے 24 گھنٹوں میں 280 مریض رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کے آغاز میں صوبے میں 12 ہزار 719 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں۔

پنجاب کے نگراں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال نمونیا سے 50 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Leave a reply