نو مئی واقعات میں عمران خان مرکزی ملزم قرار

0
51

ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں9مئی جلاؤگھیراؤکےمختلف سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی پی ٹی آئی کو نو مئی کے مقدمہ کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے پرائم منسٹر ہاؤس جلانے کے کیس میں دلائل مکمل کر لیے ۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہے ، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کےتمام رہنماؤں کو فوجی تنصیبات جلانے کا کہا ۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے عوام کو اداروں کیخلاف حملہ کرنے کا کوئی ٹویٹ کیا جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے کہا کہ جی ہاں بہت سے ٹویٹس اور انسٹاگرام پر پیغامات ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا ۔

یاد رہے کہ عدالت نے جیل سے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری لگوانے کی ہدایت کررکھی ہے ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سے دلائل بھی طلب کررکھے ہیں ، بانی پی ٹی کے خلاف جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت سات مقدمات درج ہیں۔

Leave a reply