دبئی سے آنے والے 2 مسافروں سے کروڑوں کی مالیت کے فون برآمد

0
26

ہاٹ لائن نیوز : دبئی سے پاکستان آنے والے دو مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں،ایف۔ آئی ۔اے امیگریشن حکام نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کی اس دوران بیرون ملک سے پاکستان آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے، ملزمان محمد سلمان اور بابر ایوب فلائٹ نمبر پی۔ کے 234 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے ان گرفتار کرلیا گیا۔

ٹریول ہسٹری کے مطابق ملزمان نے گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران متعدد بار بیرون ملک سفر کیا تھا شک کی بنیاد پر سامان کی تلاشی لی گئی تو ملزمان کے سامان سے پچاس آئی فون پندرہ پرو میکس، 16 آئی فون 15 پرو، سو ڈیٹا کیبلز اور تین ایپل میک بک بھی برآمد کی گئی ہیں، ملزمان برآمد ہونے والی اشیا کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

Leave a reply