سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

0
78

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ الیکشن ٹربیونل کا پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

پرویز الٰہی کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق پرویز الٰہی پی پی 32 سے الیکشن لڑ سکیں گے۔

سپریم کورٹ نے بیلٹ پیپرز میں پرویز الٰہی کا نام شامل کرنے اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا حکم دے دیا۔

پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس سے قبل جمعے کو سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے طاہر صادق اور عمر اسلم کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے نام بیلٹ پیپرز میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply