لاہور میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری

0
34

ہاٹ لائن نیوز : صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا، آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی کم سے کم درجہ حرارت چھبیس اور زیادہ سے زیادہ اکیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔

شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن اتوار کو ہلکی بوندا باندی متوقع ہے، دوسری طرف فضائی آلودگی نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دنیا کے شہروں میں پہلا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 162 ریکارڈ ہوئی ہے۔

Leave a reply