خراب صحت کے ساتھ زندہ رہنے میں خواتین نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا

0
27

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں طویل عرصے تک زندہ رہنے کے باوجود خواتین زیادہ دیر تک خراب صحت کا شکار رہتی ہیں۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ خواتین کو مردوں کی نسبت طویل عرصے تک بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دماغی صحت کے مسائل، سر درد اور ہڈیوں کی خرابی خواتین کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ اس کے مقابلے میں مردوں میں دل کی بیماری، سانس ، جگر کی بیماریاں اور ٹریفک حادثات سے قبل از وقت موت کی شرح زیادہ ہے۔

خواتین اور مردوں کے درمیان صحت کا فرق عمر کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے، کیونکہ خواتین مردوں کے مقابلے میں اوسطاً زیادہ زندہ رہتی ہیں اور اپنی زندگی میں زیادہ سالوں تک بیماری کا سامنا کرتی ہیں۔

محققین کے مطابق اگرچہ خواتین کی اوسط عمر یقیناً لمبی ہوتی ہے، لیکن وہ اپنی زندگی کے کئی سال خراب صحت میں گزارتی ہیں، اور اس مسئلے کو روکنے کیلیے پیشرفت محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام بیماریاں خواتین کے جسمانی اور ذہنی افعال کو محدود کر دیتی ہیں جبکہ مردوں میں مہلک بیماریوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔

اس تحقیق میں ہر عمر اور خطوں کے مردوں اور عورتوں میں 20 بڑی بیماریوں اور اموات کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔

Leave a reply