مبینہ پولیس مقابلہ، 1 اہلکار جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر زخمی

0
33

ہاٹ لائن نیوز : لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلےمیں 1 اہلکار جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوا، جبکہ جوابی فائرنگ میں ملزم کابھائی ہلاک ہوا، عارف والا پولیس نے لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں مطلوب ملزم یوسف بٹ کےگھر پر چھاپہ مارا، پولیس جب گھر میں گھسی تو گھر کی خاتون نے چور چور کی آواز بلند کی تو ایک مرد نے پولیس کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کر دی، کانسٹیبل خلیل کوپیٹ میں فائر لگے جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ اے۔ایس۔ آئی عبدالغفور زخمی ہو گیا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کا بھائی ہلاک ہو گیا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جو فشریز مارکیٹ کا جنرل سیکرٹری ہے اور پولیس کو مطلوب محسن بٹ کا بھائی بھی ہے۔

Leave a reply