فوجی افسران اور جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

0
30

ہاٹ لائن نیوز : وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لواحقین اور نمایاں خدمات انجام دینے والے فوجی افسران اور جوانوں میں کراچی کور میں فوجی اعزازات تقیسم کرنے کی تقریب ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تھے ۔

آئی ۔ایس۔ پی۔ آر کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر کراچی نے فوجی جوانوں اور افسروں کو تمغہ امتیاز اور تمغہ بسالت عطا کیے گئے، تقریب کے دوران چودہ فوجی افسروں کو ستارہ امتیاز اور 19 افسروں کو تمغہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا تھا۔

آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کےمطابق عسکری اعزازات دینے کی تقریب میں سینئر فوجی افسران اور اعزاز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے شہداء کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور عظیم قربانی دینے پر شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

Leave a reply