حج آپریشن جاری، کراچی سے مزید پروازیں 11مئی کو روانہ ہوں گی

0
35

ہاٹ لائن نیوز : حج آپریشن جاری،کراچی سےمزید 3 پروازیں 11مئی کوروانہ ہوں گی، 11 مئی کی رات نجی ائیر لائن کی پرواز دو بجکر 35 منٹ پر روانہ ہو گی ،جس میں 180 عازمین حج مدینہ جائیں گے جبکہ سعودی ائیر لائن کی پرواز رات تین بجکر 15 منٹ پر حاجیوں کو لیکر مدینہ روانہ ہو گی۔

سعودی ائیر لائن کی پرواز میں 370 عازمین حج روانہ ہوں گے جبکہ پی۔ آئی۔ اے کی پرواز تین بجکر 45 منٹ پر 150 عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہو گی۔

Leave a reply