مسجد الحرام کے اطراف سے ہزاروں بھکاری گرفتار ہو گے

0
37

ہاٹ لائن نیوز : مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے،عرب محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ پیشہ ور گداگروں کو صدقہ خیرات نہ کریں۔

سعودی حکام نے کہا کہ گداگری اسلام میں ممنوع ہے، زائرین کسی کو بھی صدقہ خیرات نہ دیں، گداگری ہمارے ملک کے امن کے لیے بھی خطرناک ہے، ان کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں بھکاریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچتی ہے، ماہ رمضان میں سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا گیا ہے۔

Leave a reply