گندم کی قیمتیں بڑھانے پر عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا۔

0
23

لاہور ہائیکورٹ

گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت
عدالت نے وفاقی حکومت سے بھی 14 کو جواب طلب کر لیا
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایڈوکیٹ بلال احمد کی درخواست پر سماعت کی

عدالت نے 30 اپریل کے آڈر میں حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت پنجاب سے رپورٹس طلب کی تھیں درخواست گزار کی جانب سے موقف احتیار کیا گیا تھا کہ

رپورٹس کے مطابق، وفاقی حکومت نے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ ٹن گندم باہر سے درآمد کی
وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے سے قومی خزانے کو 1 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موقف
حکومت پنجاب نے گندم کی وہی قیمت برقرار رکھی ہے جو گزشتہ سال تھی
منہگائی 20 فیصد بڑھ چکی ہے، مگر کسانوں کا ریٹ نہیں بڑھایا گیا، موقف

حکومت کو حکم دیا جائے کہ گندم کی نئی قیمت مقرر کرے،جبکہ مزید یہ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت سے بھی گندم کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کرے،

Leave a reply