پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0
42

ہاٹ لائن نیوز : عیدالفطر سے پہلے مہنگائی کا نیا طوفان، حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے،حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 22 پیسے کمی سے نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئ ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 دن کے لئے ہو گا۔

Leave a reply