پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ

0
61

ہاٹ لائن نیوز : انڈس ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، رات گئے دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید جب کہ ایک شہری بھی شہید ہوگیا۔

شہید ہونے والوں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور نور محمد شامل ہیں جو لکی مروت کا رہائشی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply