دوہرے قتل کا ملزم : پولیس میں بھرتی ہونے کا انکشاف

0
32

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں دوہرے قتل کے کیس میں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم برطرف پولیس افسر ہے اور اس نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے کے باوجود پولیس میں شمولیت اختیار کی۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا بلال کالونی میں دوہرے قتل کے واقعے کی تفتیش کے دوران دلچسپ انکشافات ہوئے ہیں۔ جس نے سندھ پولیس میں بھرتیوں کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے۔

دوہرے قتل کے ملزم برطرف پولیس اہلکار دانش کے کرمنل ریکارڈ نے پول کھول دیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق دانش نے مجرم ہونے کے باوجود محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی، ملزم 2015 سے خطرناک جرائم میں ملوث تھا جب کہ اس نے 2017 میں پولیس میں شمولیت اختیار کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو 2015 میں جیکسن پولیس نے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا تھا، 2015 میں فیروز آباد پولیس نے بھی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Leave a reply