دوسری شادی کرنے پر بیوی نے عدالت میں شوہر کی دھلائی کردی

0
29

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں بیوی اپنے شوہر کی دوسری شادی برداشت نہ کر سکی اور فیملی کورٹ پہنچی اور شوہر پر مکے برسا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع جموئی میں پیش آیا جہاں دوسری شادی پر شوہر کی ناراض بیوی نے اس کی خوب دھلائی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر وکاس کمار جموئی کے علاقے ہرنی کا رہائشی ہے جس کی 7 سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے وکاس نے جوڑے کی بے اولادی کے باعث دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

وکاس نے پہلی بیوی کے علم میں لائے بغیر دوسری شادی کر لی اور وہ پہلی بیوی کو طلاق دیے بغیر دوسری بیوی کے ساتھ رہنے لگا، جس پر پہلی بیوی نے اس کے خلاف 3 مختلف مقدمات درج کروائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر اپنی ضمانت لینے عدالت میں آیا جس پر بیوی اسے دیکھ کر مشتعل ہوگئی اور عدالت میں شوہر کو پکڑ کر لاتوں اور گھونسوں سے مارا۔

Leave a reply