سپریم کورٹ کا عدالتی مداخلت پر کمیشن بنانے کا فیصلہ

0
42

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی۔وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالت میں مداخلت کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں نے فل کورٹ اجلاس میں کیا تھا جس کو حکومت نے تسلیم کیا، ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ہی وزیراعظم کو بلایا تو وزیراعظم نے ان سے فوری ملاقات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس پاکستان سے کہا کہ اگر عدالتی کمیشن بنانا ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ فوری طور پر نوٹیفکیشن نکال دیتے،انھوں نے کہا کہ اس کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے مزید برآں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply