ڈیم فنڈ میں کتنی رقم ہے اور یہ رقم کیسےنکالی جا سکتی ہے؟

0
95

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے وزیراعظم فنڈ ڈیم میں جمع ہونے والی رقم سے متعلق سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر ایوان میں پیش ہوئیں اور تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس وزیراعظم ڈیم فنڈ میں جولائی 2023 تک فنڈز کی مالیت 11 ارب 46 کروڑروپے تھا

وزیر خزانہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ اس فنڈ پر سرکاری منافع کی مد میں 6 ارب 29 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں، اس وقت فنڈ کی مالیت 17 ارب 86 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیم فنڈ سے اب تک کوئی پیسہ نہیں نکلا، عدلیہ کے فیصلے پر ہی پیسہ نکل سکتا ہے۔

Leave a reply