مکہ کے پہاڑوں پر سرسبز گھاس کی تصاویر وائرل

0
87

ہاٹ لائن نیوز : ناسا کی طرف سے فراہم کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں بارش کے ساتھ گرم موسم کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں پودوں کی تیزی سے نشوونما ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف کے پہاڑ کئی ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد سبز ہو گئے ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر میں سعودی عرب کے بہت سے علاقے بالخصوص مغربی سعودی عرب کے خشک علاقے سبزہ زار نظر آرہے ہیں۔

ایجنسی نے حال ہی میں ایکس پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں بارش کے بعد ماحولیاتی اثرات کو دکھایا گیا ہے۔

اس غیر معمولی صورتحال کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور بہت سے صارفین کو حیران کر رہی ہیں۔

Leave a reply