حکومت کے پہلے مہینے میں گندم کی درآمد کا نوٹس لے لیا گیا

0
32

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت کے پہلے ماہ میں 691 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نےفروری 2024 ء کے بعد گندم کی درآمدجاری رکھنےکی تحقیقات کاحکم دیتےہوئےگندم کی درآمد جاری رکھنےاور ایل سیزکھولنےکے ذمہ دار افراد کا تعین کرنیکی ہدایت کی۔

سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو چار روز میں تحقیقات کرنیکی ہدایت کی گئی ہے، کمیٹی گندم کا وافر ذخیرہ ہونے کے باوجود درآمد کرنے والے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

Leave a reply