صندل خٹک کی سیاست میں انٹری

0
149

ہاٹ لائن نیوز : معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نےبھی سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ میں کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں۔

ٹک ٹوکر صندل خٹک نے کہا کہ میرے آبائی علاقے میں بہت سے مسائل ہیں، میں ان مسائل کو حل کرنے نکلی ہوں۔

صندل خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ میرا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

Leave a reply