سابق ڈی آئی جی کا میڈیکل کروانے کی درخواست پر سماعت۔

0
29

لاہور ( کورٹ رپورٹر)
سیشن کورٹ،ڈی آئی جی شارق جمال قتل کیس کی سماعت،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران نے پولیس کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے اور مقتول کی بیٹی کی جانب سے دوبارہ میڈیکل کرانے کی درخواستیں کارروائی کیلئے مجسٹریٹ ریحان سبطین کی عدالت میں بھجوا دیں،

عدالت نے حکم دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ دونوں درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ،تفتیشی افسر نے تصدیق کی کہ ڈی آئی جی شارق جمال کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہو ئی لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے،مقتول کی بیٹی حانیہ شارق جمال نے کہامیرے والد کی موت قتل کے باعث ہوئی جس کو ہارٹ اٹیک بنایا جا رہا ہے،

میرے والد کی ڈیڈ باڈی کا میڈیکل دوبارہ کرایا جائے ۔تاکہ اس کیس میں بہت سے حقائق سامنے آسکیں۔میرے والد کی موت کو طبی موت ظاہر کیا جارہا ہے

Leave a reply