پرویز الہی نے انتخابی نشان مور مانگ لیا

0
65

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کی جانب سے انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ،درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار پی پی 32 گجرات سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں ، سپریم کورٹ نے اسکو الیکشن لڑنے کی اجازت دی ، پرویز الہی کے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری نہین ہے ، ایسے میں ار اوز اور الیکشن اپیلٹ بنچ اور لارجر بینچ کے فیصلے غیر قانونی ہیں ، درخواست گزار کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ اور انکوائریوں زیر سماعت نہ ہیں ، انکے تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کو اراو کے سامنے پیش نہ ہونے دیا ، الیکشن اپیلٹ بنچ اور لارجر بینچ نے بھی حقائق کے برعکس اسکی الیکشن اپیلوں کو مسترد کر دیا ، اب اسکو انتخابی نشان مور الاٹ نہین کیا جا رہا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسکو انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply