پی سی بی نے مفت پاسز پر پابندی لگا دی

0
52

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن میں وی وی آئی پیز کے مفت پاسز پر پابندی عائد کر دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، پی سی بی میں وی وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 میں وی وی آئی پیز کے لیے مفت پاسز پر پابندی عائد کرتے ہوئے وی وی آئی پیز کے بکسوں کے ٹکٹ اب فروخت کرنے کی ہدایت کردی۔

وی وی آئی پیز کو پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ بھی خریدنا ہوں گے جب کہ وی وی آئی پیز کی آمد پر رائج خصوصی پروٹوکول بھی ختم ہو گیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فرنچائزز کو دی جانے والی مفت ٹکٹیں بھی ختم کر دی گئیں ہیں، پی سی بی میں روایتی کھابہ کلچر کو روکنے کی بھی ہدایات دی گئیں، ماضی میں وی وی آئی پی کلچر پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔

ماضی میں مزے لوٹنے والے پی سی بی حکام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حرکتوں سے پریشان ہونے لگے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی کو منافع بخش بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a reply