عدالتوں میں تالہ بندی ، ہڑتال کا اعلان

0
89

ہاٹ لائن نیوز : لاہور بار کے اجلاس میں ماتحت سول عدالتوں کی تقسیم کے خلاف اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔

فیصلے کے مطابق ہفتے کے روز پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کی تالا بندی ہوگی ، آئندہ ہفتے وکلاء کا کنونشن منعقد کروایا جائے گا، پیر کے روز ہائیکورٹ بار مکمل ہڑتال کرے گی ۔

وکلاء رہنما کا کہنا ہے کہ سول عدالتوں کی واپسی تک ہڑتال جاری رہے گی ۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا سائلین سمیت متنازعہ نوٹیفیکیشن کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں ، وکلا نے بازؤں پر سرخ پٹیاں اور ہاتھوں میں پوسٹرز اور بینرز پکڑ رکھے ہیں ۔

وکلا کی ریلی ایوان عدل لاہور سے شروع کی گئی اور لاہور ہائیکورٹ ختم پزیر ہو گی ۔

وکلا اور سائلین کی ریلی کی صدارت صدر لاہور بارمنیر حسین بھٹی کر رہے ہیں ۔

صدر لاہور بار کا کہنا ہے کہ جب تک متنازعہ نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی ،ہم سائلین اور وکلا کے لیے ریلی نکالیں گے ، ریلی پرامن ہو گی ہمارے مطالبات مانے جائیں ، ایشیا کی سب سے بڑی بار اور ہزاروں وکلا کی بات کو اہمیت دی جائے ۔

Leave a reply