سترہ فروری سے بارش کی پیش گوئی

0
61

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں 17 فروری سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سےملک کےمغربی علاقوں میں داخل ہوگا جسکے باعث 17 سے 21 فروری تک ملک کےبالائی وسطی علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 سے 21 فروری تک کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، 17 سے 21 فروری کو اسلام آباد، پنجاب، مری گلیات، میں بارش کا امکان ہے۔ اور 18 اور 19 فروری کو ملتان، بھکر، راجن پور اور ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 18 سے 19 فروری کے دوران بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور 17 سے 20 فروری کے دوران کے پی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ 18 سے 20 فروری کے دوران جنوبی سندھ میں موسم خشک اور آندھی کے ساتھ تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔

Leave a reply