پنجاب میں تمام تیاری مکمل

0
69

ہاٹ لائن نیوز : چیف الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 441 قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں ہیں ، 50900 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ، 2660 افسران تعینات کیے گئے ہیں ، پانچ لاکھ 24 ہزار کی تربیت یکم فروری تک مکمل کی گئی تھی ۔

پولنگ افسران سے لے کر پریزائڈنگ افسران سب کی ٹریننگ کی گئی ہے ، انتہائی احساس پولنگ اسٹیشنز کی کیمرے نصب کیے جائیں ، انتخابات کو تمام ڈی پی اوز نے سیکورٹی پلان مرتب کرلیا ہے ، پنجاب میں ہماری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ، الیکشن کمیشن کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہر الیکشن میں بہترین انتظامات ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر اوز اور پریذائیڈنگ افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے گئے ہیں ، پورے پنجاب میں کنٹرول روم فعال ہوگئے ہیں ، ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز پر بہترین سروسز ڈی جائیں گی،انتہائی احساس پولنگ اسٹیشنز پر آرمی بھی تعینات کی جائے گی،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ مہیا کی جائے گی ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے کہ عوام کو محسوس ہو کہ تمام پراسس اچھے انداز میں ہورہا ہے، عام انتخابات کا پرامن اور صاف شفاف انعقاد ہونا چائیے ۔

Leave a reply