فری سکریننگ کیمپ کا افتتاح

0
71

ہاٹ لائن نیوز : چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے منگل کے روزسول سیکرٹریٹ میں فری سکریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا۔

انہوں نے  کیمپ میں کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور سکریننگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیر اہتمام سکریننگ کیمپ دو روز جاری رہے گا جس میں ایچ آئی وی(ایڈز)، ہیپا ٹائٹس بی، سی، بلڈ پریشر، شوگر، ٹی بی کے امراض کے مفت ٹیسٹوں کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

کیمپ میں سرکاری ملازمین کو ہیپا ٹائٹس بی کی ویکسیئن لگوانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

Leave a reply