وٹامن ڈی کی کمی کوکیسے پوراکیاجائے؟

0
89

ہاٹ لائن نیوز: ہمارا جسم باقاعدگی کیساتھ کام کرنے کیلیے بعض وٹامنز اور معدنیات پرانحصار کرتا ہے۔

ان وٹامنز میں وٹامن ڈی بھی ایک جز ہے جو مچھلی، سرخ گوشت ، انڈوں میں پایاجاتا ہے۔ تاہم زیادہ تر وٹامن ڈی سورج کی روشنی سے حاصل کیا جاتا ہے۔

صحت کی ماہر کلیئر بارنس نے6 نشانیاں بیان کی ہیں جووٹامن ڈی کی کمی کی نشان دہی کرتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہاہےکہ اس پریشانی سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد میں وٹامن ڈی کی کمی علامات ظاہر نہیں ہوتی لیکن بہت سےلوگوں میں بہت سی علامات ہوسکتی ہیں جو اس کی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان علامات میں تھکاوٹ، کم مزاج، ہڈیوں ، پٹھوں میں درد، ہاضمے کے مسائل، اکثر بیمار محسوس ہونا ، منہ کی صحت کی خرابی شامل ہیں۔

کلیئر بارنس نے کہا کہ برطانیہ میں 50 فیصد سے زیادہ عمر رسیدہ افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں، جن میں سے 16 فیصد سردیوں اور بہار میں شدید کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کلیئر نےوٹامن ڈی کی کمی سےبچنےکیلیے کھانوں سےمتعلق بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور مچھلی وٹامن ڈی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جبکہ جگر، مکھن، انڈے کی زردی ، مشروم میں بھی وٹامن ڈی کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔

Leave a reply