شعیب ملک کی وڈیونےتہلکہ مچادیا

0
72

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک سوشل میڈیا کا موضوع بن گئے۔ پرانی وائرل ویڈیو نے ماحول کومزید گرما دیا۔

شعیب ملک کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں اپنی پسندیدہ شوبز اداکاراؤں کے نام لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ شعیب ملک کے انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے شرکت کی اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔

میزبان کی جانب سے شوبز کی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں نام لوں گا اور آپ گنتی بھول جائیں گے۔ مجھے ماہرہ، سونیا حسین،ماورہ حسین،عائشہ عمر، اشنا شاہ، شائستہ لودھی، عروہ حسین اور مایا علی پسند ہیں۔

Leave a reply