ویپنگ کرنے والے قلبی صحت کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں

0
34

ہاٹ لائن نیوز : ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیگریٹ نوشی نہ کرنے کے باوجود ویپنگ کرنے والے افراد قلبی صحت کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں، امریکا میں تقریباً 1 لاکھ 76 ہزار امریکی شہریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا،جائزے میں ویپنگ کرنے والوں میں ہارٹ فیلیئر کے امکانات 19 فی صد زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم میڈ اسٹار ہیلتھ کے مصنف ڈاکٹر یعقوبو کے مطابق ماہرین کو ابھی تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ویپنگ دل کو سخت کیوں کر دیتی ہے ؟ نِیکوٹین بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن میں اضافہ کرتی ہے اور یہ کیفیت وقت کے ساتھ شریانوں اور رگوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

Leave a reply