چیف الیکشن کمیشن کی سیٹ حطرےمیں۔

0
19

لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت عدالت نے درخواست گزار کو دوبارہ آفس اعتراض دور کرنے کی مہلت دے دی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے طالب میکن کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے مطابق
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بغیر کسی اشتہار کے ہوئی تھی
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سیاسی بنیادوں پر ون مین ایجنڈا کے تحت ہوئی لہزا عدالت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ

وکیل صاحب آپکو پہلے دن دائرہ اختیار پر فیصلے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی اتنا اہم کیس ہے آپ بغیر تیاری کے پیش ہورہے ہیں اگر درخواست خارج کرتا ہوں باقی لوگوں کا نقصان ہوجانا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کو متعلقہ فارم پر رجوع کرنے کی ہدایت کردے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس طرح تو میں ہر کیس کو متعلقہ فورم پر بھجتا رہوں گا

کیسے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹا دوں قانونی بات کریں عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی

Leave a reply