کیڑوں والی گندم خریدنےوالوں کیخلاف گھیرا تنگ

0
28

ہاٹ لائن نیوز : کیڑوں والی گندم کی درآمد کے معاملے میں حکومت نے کیڑے مکوڑوں والی گندم درآمد کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزیدسخت کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعظم آف پاکستان کی ہدایات کا نوٹس لیتےہوئے کیڑے مکوڑوں کیساتھ گندم درآمد کرنیوالوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کیڑوں پر مشتمل درآمدی گندم کی تحقیقات کیلیے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ناقص و غیرمعیاری گندم کی درآمد میں کون ملوث ہے، کمیٹی ناقص اور کیڑوں سے متاثرہ گندم کی درآمد سے متعلق جامع رپورٹ پیش کریگی۔

Leave a reply