رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز کتنے بجے ہوں گے؟

0
65

رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز کتنے بجے ہوں گے؟

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے میچوں کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے، جو 17 فروری بروز ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے، یہ میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

جب ایک دن میں دو میچ ہوں گے یعنی ڈبل ہیڈر، دن کا پہلا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ رات کا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پی سی بی نے رمضان المبارک کے دوران میچز کے اوقات کا بھی اعلان کردیا ہے، امکان ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا، اس لیے پی ایس ایل کے میچز رمضان المبارک میں رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ سمیت کرکٹرزنماز پڑھ کر اسٹیڈیم میں داخل ہوں۔

Leave a reply