پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف چالان جمع

0
51

ہاٹ لائن نیوز : شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت سانحہ 9 مئی کے مختلف 6 مقدمات پر سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمات پر مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کی ہے، پراسیکیوشن نے مسلم لیگ ن ہاؤس سمیت 5 مقدمات کے حتمیہ چالان عدالت پیش کر رکھے ہیں ،عدالت نے ملزمان کو آئیندہ طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ملزمان اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد , میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، ملزمان پر گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے، ملزمان پر شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر ،مسلم لیگ ن ہاؤس جلاؤ گھیراؤ ، کلمہ چوک کینٹینر جلانے اور تھانہ شادمان جلانے کا الزام ہے۔

Leave a reply