علی امین گنڈا پور کی بلاول بھٹو کا گورنر ہاؤس داخلہ بند کرنے کی دھمکی

0
32

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ کے۔پی۔کے علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا گورنر ہاؤس خیبرپخونخوا میں داخلہ بند کرنے کی دھمکی دے دی، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کراچی کے رہنما نے بتایا ہے کہ سندھ ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، بلاول بھٹو کوکہتا ہوں کہ اب سے پیپلزپارٹی کا گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو گورنرکے لئے گورنرہاؤس بنالیں یا سندھ ہاؤس میں ان کو جگہ دیں، میں نے اگر چیلنج کر دیا تواپنے گورنر کے ہوتے ہوئے تم گورنر ہاوس نہیں آ سکو گے ، تم مجھے اٹھا کر کراچی لے گئے تھے مجبور کیا گیا تو تمہارے بندے اٹھا کر کے۔ پی۔ کے لا سکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ہرقیمت پرچھینا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر رہوں گا عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو خود چھین لوں گا۔

Leave a reply