پرویز الہی ہسپتال میں داخل ہیں رپورٹ عدالت میں جمع

0
32

ہاٹ لائن نیوز : اینٹی کرپشن کورٹ، پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین نے سماعت کی،پرویز الٰہی کے شریک ملزمان حاضری کے لیے عدالت میں ہیش ہوئے،اڈیالہ جیل سے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں ہیش کی گئ ہے،پرویز الٰہی پمز ہسپتال میں داخل ہیں، پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں پھسل کر گرے تھے اور گرنے سے ان کی پسلیاں فریکچر ہو گئیں، ان کا علاج جاری ہے اور پرویز الٰہی سفر نہیں کر سکتے۔

عدالت نے میڈکل رپورٹ کی بنیاد پر سماعت 18 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی، جعلی بھرتی ہونے والے شریک ملزمان حاضری کے لیے پیش ہوئے ، محمد خان بھٹی کو حاضری کے لئے کچھ دیر بعد پیش کیا جائے گا، محمد خان بھٹی کی حاضری ہونا باقی ہے۔

Leave a reply