گوادر سے چار من چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

0
39

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں کارروائی کے دوران چار من سے زائد چرس تحویل میں لے لی، پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے نشیبی علاقے کے راستے منشیات اسمگلنگ ہونے کی اطلاعات موصول ہونے پر سرچ ٹیم تشکیل دی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران سرچ آپریشن شرابی ٹریک کے ایریا میں سمندرکے کنارے کشتی کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، سرچ ٹیم کو دیکھ کر اسمگلرز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشتی اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے، سرچ ٹیم نے 164 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی ہے

Leave a reply