وفاقی پولیس کوسمگلنگ کیخلاف کارروائی کےاختیارات مل گئے

0
22

ہاٹ لائن نیوز : وزارت داخلہ پاکستان نے وفاقی پولیس کو سمگلنگ کیخلاف کارروائی کے اختیارات دے دیئے، اختیارات کسٹم ایکٹ کے تحت دیئے گئےہیں جب کہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

وزارت داخلہ نےاسمگلنگ کی روک تھام کیلیے بڑا فیصلہ کرلیاہے، وفاقی پولیس کو اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کے اختیارات دے دئیے گئے۔

کسٹم ایکٹ کے تحت وزارت داخلہ پاکستان کیجانب سے دیے گئے اختیارات اس حوالے سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھی بتادئیے گئے ہیں۔

رینجرز ،ایف سی اور کوسٹ گارڈ کے پاس پہلے سے ہی اختیارات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply